بھارت، اگلے سال سے نہ الکوحل بکے گی، نہ پی جائے گی، بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کا اعلان
جمعہ 27 نومبر 2015 12:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بھار تی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ اپریل سے ریاست میں نہ الکوحل کی فروخت کی اجازت ہو گی اور نہ ہی پینے کی۔نتیش کمار نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریاست کے دیہاتوں میں شراب کی دکانیں کھولنے پر پابندی عائد کر دیں گے۔ بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہار میں شراب پر پابندی لگنے کے باعث ریاست کو شراب سے ٹیکس میں حاصل ہونے والے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات اور منی پور سمیت کئی ریاستوں میں شراب پر پابندی عائد ہے۔انتخابی مہم کے دوران نتیش کمار کو دیہی خواتین کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔(جاری ہے)
ان کا مطالبہ تھا کہ دیہی علاقوں میں شراب نوشی زیادہ ہوتی ہے جس پر پابندی لگنی چاہیے۔نتیش کمار نے جمعرات کو ایک اجلاس میں کہا ’شراب نوشی زیادہ ہونے کے باعث میرے خیال میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
۔۔ اس لیے میں نے حکام کو احکامات جاری کیے ہیں کہ شراب پر پابندی عائد کرنے کے لیے کام کا آغاز کریں جس پر عملدرآمد اگلے مالی سال سے ہو گا۔‘پچھلے سال جنوبی کیرالہ ریاست نیشراب پر دس سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم ریاست میں مہ خانوں اور ہوٹلوں کے مالکان نے اس حکم کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے مالکان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.