شہر کے مختلف اخبارات میں بھارتی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی ساس برائے فروخت موضوع بحث بنی رہی
جمعہ 27 نومبر 2015 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) شہر کے مختلف اخبارات میں بھارتی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی ساس برائے فروخت موضوع بحث بنی رہی۔ اخبارات نے بھارتی ویب سائٹ کے حوالے سے ساس کو فروخت کرنے والی بہو کا نام ظاہرنہ کیا ہے۔ تاہم ویب سائٹ دیئے گئے اشتہار کے متن میں بہو نے پرانے گھریلو سامان خریدنے والوں کو متوجہ کیا ہے کہ اس کی ساس کی عمر 80سال ہے اور اسکی آواز میں اتنی مٹھاس ہے کہ ہمسایوں کو قتل کرنے کے لئے کافی ہے۔
وہ لوگ جو اپنے ہمسایوں سے تنگ ہیں ان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ساس کو خرید لیں۔ کھانا خواہ کتنا ہی اچھا بنا لیں وہ اس میں نقص نکالنے کی ماہر ہے۔ ہر طرح کے مشورے دینے میں مہارت رکھتی ہے۔ اگر خریدار کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ محض ایک کتاب کے بدلے ساس خرید سکتا ہے۔(جاری ہے)
اس خبر کی اشاعت کے بعد گھریلو خواتین میں بحث کا ایک امتناعی سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی ڈراموں میں ساس بہو کے مابین تنازعات اور جھگڑوں کو آخری حددوں تک موضوع بنایا جاتا ہے۔ مگر ساس برائے فروخت کے اشتہار سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ جسکے اثرات مردوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس خبر کی اشاعت کے بعد بہت سے لوگوں کے خیال میں انڈین چینل کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے سے قبل حکومت کو چاہیے کہ سرکاری طور پر بھارتی چینلز کو بند کروا دےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.