جرمنی نے بھی داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا
جرمنی 4سے 6جنگی جہاز اوربحری بیڑے شام بھیجے گا،چانسلر میرکل سے فرانسیسی صدرکی ملاقات
جمعہ 27 نومبر 2015 18:02
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) جرمنی شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری ملٹری اتحاد میں شریک ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں جرمنی کے ٹورناڈو طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار سے چھ نگرانی کرنے والے طیارے اور بحری جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز سینئر وزراء کی برلن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد کیا گیا ۔
یہ میٹنگ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی طرف سے بلائی گئی تھی جنہوں نے گزشتہ روز فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جرمنی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بین الاقوامی جنگ کے لیے اپنے فوجی تعاون میں اضافہ کرے گا۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس حکومت نے درخواست کی تھی کہ جرمنی ٹونارڈو طیارے فراہم کرے جو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فرانسیسی ملٹری مشن کی مدد کے لیے جاسوسی کا کام انجام دے سکیں۔
خیال رہے کہ پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میرکل کی طرف سے دارالحکومت برلن میں بلائی گئی میٹنگ میں وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن ماہر، نائب وائس چانسلر زیگمار گابریئل اور وزیر دفاع ارسلا فان ڈیئر لائن بھی شریک تھیں۔ اس میٹنگ میں اس بات پر غور کیا گیا کہ جرمنی فوجی حوالے سے کِس طرح اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کی طرف شروع کی جانے والی جنگ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.