حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے‘حافظ معاذاشفاق
کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کے شعبے کا کردار بڑانمایاں ہوتا ہے
جمعہ 27 نومبر 2015 18:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے منتظم حافظ معاذ اشفاق نے کہاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سب سے کم بجٹ انہی دو شعبوں میں رکھاجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک وہ تعلیم کے شعبے میں ترقی نہیں کرلیتا۔
ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ تعلیم انسان کو شعوربخشتی ہے اور ہمارا دین بھی تعلیم کے حصول کو فرض قرار دیتا ہے، مگر پاکستان کی تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سرکاری تعلیمی اداروں کی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد اورفوری ضرورت ہے۔
ہمارے تعلیمی شعبے پر اٹھنے والے ان گنت سوالوں کے جواب آخر کون دے گا؟ کیوں کہ ہمارے سرکاری تعلیمی ادارے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا مقابلا نہیں کرپارہے ہیں؟اور ہمارے مستقبل کے معمار علم کی پیاس بجھانے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔کاش ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہوجائے کہہ ہم بھی کہ سکیں کہ ہمارے ملک میں غریب اور امیر کا بچہ ایک ہی جگہ بیٹھے تعلیم حاصل کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی منافع کمانے والی فیکٹریوں کامنظر پیش کرتے ہیں اور ان پر بھی کسی قسم کے کسی ضابطے اور آئین کا اطلاق نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.