صوبائی حکومت مالاکنڈ سمیت پورے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پر عزم ہے، اس ضمن میں خیبر پختونخوا کی پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے ساتھ اس کی جدید خطوط پر تربیت کی جا رہی ہے
خیبر پختونخوا کے وزیر محمود خان کا تقریب سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے وزیر محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مالاکنڈ سمیت پورے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پر عزم ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا کی پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے ساتھ اس کی جدید خطوط پر تربیت کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع لنڈاکی ضلع سوات میں یواین ڈی پی کے تعاون سے قائم ریجنل فرانزک سائنس لیبارٹری کے افتتا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرسوئزرلینڈاور ہالینڈکے سفراء، یڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختونخوا میاں محمد آصف،ڈی پی او سوات اور یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایف ایس آئی ڈائریکٹر محمد قریش خان نے بتایا کہ ریجنل فرانزک سائنس لیبارٹری میں جدید سائنسی خطوط پر دستاویزات ، مشکوک گاڑیوں، فنگر پرنٹس اور تصاویر کے بارے میں تفتیش کے ساتھ بہترجانچ پڑتا ل کی جا سکے گی جو کہ قانون کی بالادستی میں اہم کردار ادا کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.