اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ، عمران خان تمام رکاوٹیں عبور کر کے جلسہ گاہ پہنچ گئے
جمعہ 27 نومبر 2015 21:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان کھیتو ں کے راستے تمام رکاوٹیں توڑ کرجلسہ گاہ میں پہنچ گئے،پولیس کی عمران خان کوجلسے سے روکنے کی کوشش ،روٹ تبدیل کرکے اچانک جلسہ گاہ پہنچ گئے۔جمعہ کوتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقد کردہ جلسے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روکنے کی کوشش کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے وارننگ جاری کی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے سبب عمران خان جلسے سے خطاب نہ کریں۔عمران خان جب خیبر پختونخواہ ہاؤس سے روانہ ہوئے تو انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم عمران خان تمام رکاوٹیں عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔(جاری ہے)
عمران خان کے ہمراہ ابرارالحق اور اسد عمر بھی موجود تھے جبکہ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور اسلام ا?باد کی مقامی پولیس نے عمران خان کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روکنے کے لئے کئی اقدامات کئے تھے جن میں جلسہ گاہ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو دوسرے راستوں پرگامزن کرنا بھی شامل ہیں۔پنڈال میں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کا جلسہ انتظامیہ کے لیے امتحان بن گیا۔ اسلام آباد کی کئی شاہراہیں سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث ٹریفک جام کا شکار ہوگئیں۔ صبح ہی سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوئی۔ اس ساری صورتحال میں شہری شدید پریشانی کا شکار ہوئے۔شام ڈھلتے ہی دفاتر سے گھروں کو روانہ ہو نے والوں کو سڑکوں پر شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر جلسہ گاہ کے قریب کے علاقوں اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.