آل پاکستان جیم مرچنٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بھارتی جیولری کی دسمبر میں نمائش کیخلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی
جمعہ 27 نومبر 2015 21:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) آل پاکستان جیم مرچنٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سارک ینگ ٹریڈرز اور وویمن انٹرپرینورز کی آڑ میں بھارتی جیولری کی دسمبر میں نمائش کیخلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ رہنما ؤں نے کہا کہ 100ڈالر والا سٹال انڈیا میں ایک ہزار میں بک کیاجارہا ہے، حکومت جیولری کی صنعت کو بچائے، بھارتی تاجر آئے تو ایکسپو کے سامنے دھرنادیاجائیگا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے عہدیداروں مظہر سعید، شیخ معین الدین، شہزاد اقبال، رضوان شمسی، میاں طارق فیروز، حاجی طاہر نوید، حافظ عطاء الرحمن، معظم وحید ، سلمان حنیف اور حاجی رشید کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں 4تا 6دسمبر سارک ینگ ٹریڈرز اور وویمن انٹرپرینورز کی نمائش کی آڑ میں بھارتی جیولری کی نمائش منعقد ہورہی ہے، اس نمائش میں بھارتی زیورات کی صنعت اور ان کے پاکستانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے 9اور14کیرٹ کے غیر معیاری زیورات انتہائی مہنگے داموں پر پاکستانی امراء کو فروخت کئے جائیں گے، بھارتی جیولر مافیا تمام سامان پاکستانی وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے بغیر کسٹم اورسیلز ٹیکس ادا کئے پاکستانی خریداروں کو بیچنا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.