زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید اضافہ کر کے21 ارب ڈالر کی سطح تک لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے بیت المال کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا ، غربت کی لکیر کے نیچے رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان بیت المال ،یونیورسل سروس فنڈ اور مائیکروسوفٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا کہ حکومت پچیس ہزار میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی موجودہ حکومت کی مدت میں ہی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی چند ماہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید اضافہ کر کے اکیس ارب ڈالر کی سطح تک لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال ،یونیورسل سروس فنڈ اور مائیکروسوفٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے بیت المال کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا ہے۔(جاری ہے)
حکومت غربت کی لکیر کے نیچے رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہاکہ حکومت پچیس ہزار میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی موجودہ حکومت کی مدت میں ہی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
اس موقع پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ہم سماجی اور اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایم او یو کے تحت مائیکروسافٹ یو ایس ایف کے ساتھ مل کر پاکستان بیت المال کے زیر نگرانی خواتین کے لئے50انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیے جا ئے گیان سینٹرز میں 4سے5ہزار خواتین کو آئی ٹی کی ٹرینگ دی جائے گیمزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.