اسرائیلی فوجیوں نے غربِ اردن میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو شہید کردیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:55
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) اسرائیلی فوجیوں نے غربِ اردن میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کار ڈرائیور کو شہید کردیا ہے۔اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے غربِ اردن میں یہودی آباد کاروں کی بستی کفر ایڈمم کے نزدیک ایک بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اپنی کار چڑھا دی تھی جس سے دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز پیش آئے اس واقعے کے بعد یکم اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اٹھانوے ہوگئی ہے۔ان میں نصف کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے اور ان کے چاقو حملوں اور فائرنگ سے سترہ اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
ان کے علاوہ اریٹریا کا ایک شہری اور ایک امریکی بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔
گذشتہ ہفتہ سب سے زیادہ ہلاکت آفریں ثابت ہوا ہے اور اس دوران امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا ہے اور انھوں نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے امن عمل کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی ہے لیکن وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کو رکوانے میں ناکام رہے ہیں اور قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے روایتی ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.