نیپال میں ماؤنوازوں نے بھارتی سفارت خانے کی گاڑی نذرآتش کردی
کھٹمنڈومیں ہزاروں سکول کے بچوں کا بھی بھارت کے خلاف مظاہرہ
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:55
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) نیپال میں ماؤنوازوں نے بھارتی سفارت خانے کی گاڑی نذرآتش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز نیپال ماؤنواز کمیونسٹ پارٹی کے اراکین نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے کی ایک گاڑی کو نذرآتش کردیا ہے ۔ تاہم پولیس اور سفارتی حکام نے انکے دعوے کی تردید کی ہے ۔پارٹی اراکین نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے غذائی اشیا اور دیگر چیزوں کی نقل وحمل کی بندش کے خلاف بطور احتجاج بھارتی سفارتخانے کی گاڑی کے شیشے توڑے اور بعد میں اسے آگ لگا دی۔
گاڑی بھارتی سفارت خانے کے احاطے میں کھڑی تھی اور اس میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔بھارتی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ گاڑی انکے سفارتخانے کے ایک ملازم کی تھی ۔(جاری ہے)
اس سے قبل دا رالحکومت کھٹمنڈو میں ہزاروں سکول کے بچوں نے رنگ روڈ پر انسانی زنجیر بنا کر مہیسی لسانی اقلیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔،مہیسی اقلیت کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ان کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں،مہیسی اقلیت نے نیپال اور بھارت کی سرحد کو دو ماہ سے بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی کمی ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں 60 فیصد ادویات بھارت سے آتی ہیں اور اس کے علاوہ تیل، خوراک اور دیگر اشیا بھی بھارت ہی سے نیپال آتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیپال میں تیل کی کمی کے باعث سکول کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے۔کھٹمنڈو میں جمعے کو ہونے والے مظاہرے میں بچوں نے ’سرحدی بندش ختم کرو، تعلیم ہمارا حق ہے، ہم بھارت کے سامنے نہیں جھکیں گے‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرے کرنے والے بچوں نے مطالبہ کیا کہ سرحدی بندش فوری طور پر ختم کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.