الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی کے791حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ ،20فوجی کمپنیاں مانگ لیں
کراچی میں لائنز ایریا،لاندھی،لیاری،کھوکھرایارسمیت کئی علاقے حساس ہیں ، انتخابات کے دوران اسلحہ لائسنس معطل کیے جائیں گے ، کسی قسم کے اسلحے کے استعمال پر پابندی ہوگی،چہلم اپنی جگہ اہم ہے ، تیسرا مرحلہ5دسمبر کو ہی ہوگا، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
ہفتہ 28 نومبر 2015 19:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں15دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی کے791حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ قائم کرلیا۔کمیشن نے انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے حساس ترین مقامات پر تعیناتی کے لئے20فوجی کمپنیاں مانگ لیں ۔
ہفتے کویہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے میڈیا کو فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی،اجلاس میں آئی جی سندھ،چیف سیکرٹری سندھ اور ڈی آراوزسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بابریعقوب نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں لائنز ایریا، لاندھی، لیاری، کھوکھرا یار سمیت کئی علاقے حساس ہیں،کراچی کے 1791 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.