حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن 2015-16 کیلئے گنے کی خریداری قیمت180 روپے فی من مقرر کر دی
شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس3 روپے فی کلو 40 کلو گرام(75 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) محکمہ خوراک کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن 2015-16 کے لئے گنے کی فیکٹری گیٹ اور گنا خریداری مراکز پر کم از کم خریداری قیمت مبلغ 180روپے فی من یا 450روپے فی 100کلوگرام (یعنی 4500روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کر دی ہے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری فوڈ نبیل جاوید کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر فیکٹریاں خریداری مراکز اور دیگر مقامات سے گنا فیکٹری تک پہنچانے کے لئے فاصلہ 40کلومیٹر ہونے کی صورت میں قیمت خریداری میں سے 1.25روپے فی 100کلوگرام فی کلو میٹرٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں کٹوتی کرنے کی مجاز ہوں گی۔
مزیدبراں محکمہ خوراک کی طرف سے جاری ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے کرشنگ سیزن2015-16 کے لئے شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس3 روپے فی کلو 40 کلو گرام یا ساڑھے سات روپے فی 100 کلو گرام(75 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کیا ہے تاہم شوگر سیس کی رقم میں ٹکراؤ کی صورت میں شوگر ملز اور گنے کے کاشتکار اس بوجھ کو مساوی طور پر برداشت کریں گے۔ شوگر ملز کے اپنے کھیتوں سے گنا حاصل کرنے کی صورت میں سیس ریٹ 3روپے فی من یا 7روپے 50پیسے فی سو کلوگرام (75روپے فی میٹرک ٹن) کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.