کیمرون میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے، کم ازکم پانچ افراد ہلاک، 12 زخمی
خودکش حملہ آور خواتین کا تعلق نائجیریا سے تھا جو پناہ گزینوں کے طور پر کیمرون آئی تھیں،رپورٹ
اتوار 29 نومبر 2015 12:54
یواندے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) افریقی ملک کیمرون میں دو خواتین خودکش بمباروں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کو شمالی کیمرون کے قریب واقع دیہات میں دو خاتون خودکش حملہ آوروں نے ایک خاندان اور ایک مقامی دکان کو نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور خواتین کا تعلق نائجیریا سے تھا جو پناہ گزینوں کے طور پر کیمرون آئی تھیں۔
گورنر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حملے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کیے گئے۔پہلے حملے میں ایک خاتون نے ایک گھر کے اندر حملہ کیا جبکہ دوسری حملہ آور نے ایک ویلڈنگ کی دکان کے قریب خود کو اڑایا۔ ایک ہفتے قبل چار خاتون خودکش حملہ آورں نے اسی علاقے میں فوتوکول کے مقام کے قریب حملے کیے تھے جن میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ جس علاقے میں یہ حملے ہوئے ہیں وہ نائجیریا کی سرحد کے قریب واقعہ ہے۔
تاحال کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔بوکو حرام نے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی اور اس سے قبل نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے جلوس پر کیے جانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔خیال رہے کہ چھ سال سے جاری کارروائیوں میں بوکو حرام نے کم ازکم 20 ہزار افراد کو ہلاک کیا ہے۔ اس گروہ کو دیگر انتہاپسند گروہوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔رواں سال مارچ میں بوکو حرام نے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.