کراچی میں عرصہ دراز سے ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری قائم ہے کراچی کے غیور شہری 5 دسمبر کو ترازو اور بلے کو ووٹ دیکرنئی تاریخ رقم کریں گے،عمران خان
اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ لوگ خیبرپختونخواہ میں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر خود ہی ووٹ دیں گے۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب، بنارس چوک اور سلطان آباد میں کارنرزمیٹنگ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت
اتوار 29 نومبر 2015 17:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں عرصہ دراز سے ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری قائم ہے لیکن کراچی کے غیور شہری 5 دسمبر کو ترازو اور بلے کو ووٹ دیکرنئی تاریخ رقم کریں گے ۔فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ ہونا چاہئے ، اسے الگ صوبہ بنانے کے مخالف ہیں۔پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ ہے ، ملک میں غریب مر رہا ہے جبکہ حکمرانوں کے اثاثے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔
پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ لیکن تمام فیصلے لاہور میں ہوتے ہیں۔اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ لوگ خیبرپختونخواہ میں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر خود ہی ووٹ دیں گے۔ این اے 122 لاہور میں ٹریبونل کے فیصلے کے لئے 2 سال تک انتظار کرنا پڑا اور لاکھوں روپے خرچ ہوئے جس میں ثابت ہوا کہ 53 ہزار ووٹ جعلی تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.