پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی باتیں مضحکہ خیز ہیں‘ انوپم کھیر
پیر 30 نومبر 2015 13:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ سرحدوں پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ بحالی کی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ بالی ووڈ کی فلموں میں ولن کا کردار کرنے والے انوپم کھیر اب پاک بھارت سیریز میں بھی ولن کا کردار ادا کرنے میں سرگرم ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے کہا ہے کہ اپنے دشمنوں اور پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کے لئے حکومتی سطح پر سفارت کاری کی جاتی ہے اور سفارت کاری میں یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے دشمن کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیے لیکن کھیل، موسیقی اور عوام کا معاملہ دوسرا ہوتا ہے۔
انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ سرحدوں پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور ہم کرکٹ کی بحالی کی باتیں کر رہے ہیں، یہ مضحکہ خیز بات ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.