اسرائیل امن بات چیت کا احترام نہیں کرتا، مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، عبدالرحیم الفرا
پیر 30 نومبر 2015 14:15
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ کیلئے مقرر کردہ فلسطینی اتھارٹی کے سفیر نے اسرائیل کیساتھ امن مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امن بات چیت کا احترام نہیں کرتا۔ اس لئے اس سے بات کرنا بے سود ہے۔ بلجیم، فلسطین فرینڈ شپ کونسل کے زیراہتمام برسلز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر عبدالرحیم الفرا نے کہا کہ جب تک اسرائیل فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے آزادی فلسطین کی حمایت نہیں کرتا اس وقت تک صہیونی ریاست سے مذاکرات بے سود ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات اور 1994 ء میں طے پایا اوسلو معاہدہ ناکام ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
آج کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی کوششیں بے سود ثابت ہونگی کیونکہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے۔ فلسطینی سفیر عبدالرحیم الفرا نے کہا کہ اوسلو سمجھوتے سمیت آج تک اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جتنے بھی معاہدے طے پائے ہیں اسرائیل نے ان میں سے کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور نہ ہی فلسطینیوں سے کئے گئے وعدے ایفا کئے گئے ہیں۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ اگر اسرائیل کیساتھ بات چیت ناگزیر ہی ہوجائے تو فلسطینی اتھارٹی کو چند واضح شرائط کیساتھ بات چیت کرنا چاہئے۔ فلسطینی اتھارٹی کسی بھی قسم کی بات چیت شروع کرنے سے قبل اسرائیل سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ 1967 ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر جانے کا اعلان کرے۔ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کاحق تسلیم کرے۔ فلسطینی اسیران کی رہائی کی یقین دہانی کرائے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی آباد کاری کا مطالبہ تسلیم کرے۔ اگر اسرائیل یہ تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں پورا کرنے کا یقین دلائے تو اس کیساتھ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں ورنہ تل ابیب سے بات چیت محض وقت کا ضیاع ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.