اسلام آباد؛ ضلعی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف شیر پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پیر 30 نومبر 2015 16:29
اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف ( شیر پنجاب) کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
(جاری ہے)
پیر کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں قتل مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد آصف عرف شیر پنجاب کو اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر طارق چیمہ ، نے پیش کیا اور عدالت سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی ۔
عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کر کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ سال اسلام آباد کے علاقے پنڈ ملکہ میں زبیر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا تھانہ لوئی بھیر میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ گرفتاری نہ دینے پر عدالت نے ملزم کو بجرم 302/324 میں اشتہاری قرار دے دیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.