کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے ،معاشرے سے اس کینسر کا خاتمہ ہونا چاہیے ،دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی ، اب کام کرنے کا وقت ہے ، ترقی کے لئے سیاست سے بالا ہو کر سب ایک ہیں‘میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے ،بلدیاتی مینڈیٹ موجودہ حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ‘، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو
پیر 30 نومبر 2015 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) چیئر مین پبلک افیئر ز یونٹ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معاشرتی بہتری کے لئے میڈیا کا ذمہ دارا کردار قابل ستائش ہے جس کے باعث کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے ‘معاشرے سے کرپشن کے کینسر کا خاتمہ ہونا چاہیے‘ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر ہم سب ایک ہیں۔
(جاری ہے)
پیر کو حمزہ شہباز نے یہاں فلیٹیز ہوٹل میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور بیدار ہو رہا ہے،سیاست بدل رہی ہے ، عوام صرف ڈلیور کرنے والوں کو پذیرائی دیں گے اور حالیہ بلدیاتی الیکشن اس امر کا واضح اظہار ہے-حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے وسط مدتی الیکشن انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے -ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے صوبہ بہار میں برسراقتدار جماعت بری طرح ہار گئی لیکن سیاسی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر عوام نے واضح اعتماد کا اظہار کیا ہے - ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی اب کام کرنے کا وقت ہے انشا ء اﷲ توانائی کے شعبوں میں جاری اہم منصوبے 2017 میں مکمل ہوں گے تو حالات بدل جائیں گے اور ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ میگا پراجیکٹ اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں لیکن گلی نالی کا درست ہونا اور لوگوں کے مسائل کا بنیادی سطح پر فوری حل بھی ضروری امر ہے -انہوں نے نو منتخب بلدیاتی عہدیداران سے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کی خدمت اور مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں - حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگ نام بھول جاتے ہیں لیکن کام یاد رکھتے ہیں اور انشا ء اﷲ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کے الیکشن میں عوام کے سامنے سرخرو ہو گی -حمزہ شہباز نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں حکومتوں کا جدید تصور ایک کارپوریٹ ادارے کا ہے جبکہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے ابھی تک سرکاری محکموں میں سرخ فیتے کا عنصر پایا جاتا ہے - انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومتی کارکردگی میں خاطر خواہ تبدیلی لا رہی ہے -میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے اس کی واضح مثال ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں او رہمارے میڈیا کو خرابیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ قومی تصویر کے اس روشن پہلو کو بھی اجاگر کرتے رہنا چاہیے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.