نعمت اللہ خان کی سراج الحق اورعمران خان کو کراچی آمداورتاریخی استقبال پرمبار کباد پیش
پیر 30 نومبر 2015 22:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سابق نا ظم کراچی نعمت اللہ خان نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کراچی آمداورتاریخی استقبال پرمبار کباد پیش کی ہے جبکہ ریلی میں بھر پور شرکت کر کے اسے کا میاب بنا نے پر اہا لیان کراچی سے اظہار تشکر کیا ہے ،پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق وعمران خان کے تاریخی استقبال سے ثابت ہو گیاکراچی کے لوگ یہاں تبدیلی چاہتے ہیں اور ریلی میں شرکت کر کے انہوں نے تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پر اپنا حق جتانے اور طاقت رکھنے والوں نے 30 سال سے زائد عرصہ گزر جانے اور اقتدار میں رہنے کے باوجود پانی وبجلی جیسے چھوٹے مسائل بھی حل نہیں کیے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اب تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ تبدیلی اب ووٹ کے ہی ذریعے ہی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑااورخوبصورت شہر ہے لیکن اسے بدقسمتی سے تاریکیوں کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا لیکن اب حالات بہتری کی جانب آچکے ہیں اور کراچی کے شہری امن اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ شہری پرامن ماحول میں5دسمبرکو بلاخوف وخطر گھروں سے نکلیں اورکراچی کی ترقی ،امن اور خوشحالی کے لیے ترازو اور بلے پر مہر لگا ئیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.