اسرائیل کی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے
ذیشان حیدر منگل 1 دسمبر 2015 19:04
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر۔2015ء)اسرائیل کی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے ،مذہبی قوم پرست جیوش ہوم پارٹی کے رکن پارلیمان یینن میگال پر متعدد خواتین نے نامناسب الفاظ بولنے اور ہراساں کرنے کے الزامات عاید کیے ہیں لیکن ان صاحب نے اس اخلاق باختگی کا مظاہرہ رکن پارلیمان منتخب ہونے سے قبل ایک صحافی کی حیثیت سے کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی جماعت کے رہ نما اور وزیرتعلیم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انھوں نے میگال کا پارلیمان کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے،انھوں نے اس کو ایک درست فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرسکیں گے اور اس کو وقت دے سکیں گے۔(جاری ہے)
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ میں میگال کی ایک سابقہ ساتھی نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ انھوں نے اخلاق باختہ تبصروں کی بھرمار کردی تھی اور مجھے یہ تک کہا تھا کہ میں ایک عریاں فلم میں لائبریرین کی طرح کا لباس پہنوں۔
بعد میں ایک اور عورت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ رکن پارلیمان نے انھیں پشت پر ٹہوکا دیا تھا حالانکہ انھیں اس سے منع کیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے کہا تھا کہ وہ اس دعوے کا جائزہ لے گی۔میگال کے خلاف یہ دونوں نئے الزامات ان کے الکنیسہ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔اس سے پہلے دو اور عورتوں نے بھی ان پر اسی طرح کے خود کو ہراساں کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔جیوش ہوم پارٹی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں شامل ہے مگر میگال کے استعفے سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ان کی جگہ اب اس جماعت کی فہرست میں شامل اگلے امیدوار آوی ورٹزمین پارلیمان کے رکن بن جائیں گے۔وہ اس سے پہلے اسرائیل کے نائب وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.