آئی سی سی نے ناگپور ٹیسٹ کی خراب وکٹ پر بھارت سے جواب طلب کر لیا
میچ ریفری جیف کرو کی رپورٹ پر آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے 14 روز میں جواب طلب کیاہے
بدھ 2 دسمبر 2015 18:23
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی خراب ترین وکٹ پر بی سی سی آئی سے جواب طلب کر لیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ناگپور میں کھیلئے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو خراب قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پچ کی رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج دی گئی اور بی سی سی آئی سے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد آئی سی سی کے کرکٹ منیجر اور چیف میچ ریفری میچ سے متعلق تمام شواہد کا بغور جائزہ لینے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ پر جرمانہ عائد کرنے یا پچ کو کلیئر کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے شہر ناگپور میں 25 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ شروع ہوا جو صرف تیسرے روز ہی بھارت کی جیت پر ختم ہو گیا۔
میچ کے پہلے روز مجموعی طور پر 12 کھلاڑی آؤٹ ہوئے جب کہ دوسرے روز 20 وکٹیں گریں اور تیسرے روز 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے اپنی دونوں اننگز میں 215 اور 173 رنز اسکور کئے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم 79 اور 185 رنز ہی اسکور کر سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.