پاکستان اور چین صنعتی شعبے میں منصوبے میں اشتراک کرکے عالمی منڈی میں اپنی مصنو عات کو بہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں،چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اصل محور صنعتی شعبے میں ہے چینی صنعتیں پاکستان میں منتقل ہونے سے چینی کمپنیاں پاکستان میں سستی لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی چینی صوبے شان شی کے وفد سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین صنعتی شعبے میں منصوبے میں اشتراک کرکے عالمی منڈی میں اپنی مصنو عات کو بہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اصل محور صنعقی شعبے میں ہے چینی صنعتیں پاکستان میں منتقل ہونے سے چینی کمپنیاں پاکستان میں سستی لیبر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
بدھ کوانہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی صوبے شان شی کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں اعلٰی حکام اورصنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ اجلاس میں چینی صوبے اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر مذاکرات کئے۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی،سمندر سے گہری اورشہد سے زیادہ میٹھی ہے۔
یہ دوستی اب معاشی شعبے میں اسٹرٹیجک تعلقات میں داخل ہوچکی ہے جس کی سب سے بڑی علامت چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تین خطوں چین،جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے سنگم کے واقع ہے۔اپنے جغرافیائی عمل کے ذریعے پاکستان تمام خطوں کو باہم مربوط کرکے تمام خطے کے لئے معاشی فوائد پیداکرسکتاہے۔چینی وفد کے پاکستانی دورے کے متعلق گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور صنعتی شعبے میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.