افغان صدر کی اسلام آباد ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی خوش آئند ہے،پاکستانی سفیر
افغانستان میں امن کیلئے طالبان ، پاکستان ، علاقائی ممالک ، امریکہ ، برطانیہ ،جرمنی سے مثبت پیغام آ رہا ہے،برطانوی سفیر، اجلاس سے خطاب
بدھ 2 دسمبر 2015 22:22
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستانی سفیر سید ابرار حسین شاہ نے سول سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو قریب لانے میں دونوں جانب کی سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صحافی اور لکھاری اپنی اپنی تحریروں کے ذریعے امن محبت اور دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
افغان صدر اشرف غنی کی اسلام آباد میں ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل میں ہونے والے ریجنل سول سوسائٹی گروپ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور دانشوروں سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں اس فورم کے ذریعے دونوں طرف کے صحافی و دانشؤر حضرات مثبت خبروں کی ترویج کو نمایاں حیثیت دیں اس موقع پر افغانستان میں تعینات برطانوی سفیر کیرن پیرس نے پاک افغان سول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فورمز سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب آنے کا موقع ملتا ہے برطانوی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے طالبان ، پاکستان ، علاقائی ممالک سمیت امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے مثبت پیغام آ رہا ہے اس وقت ہم امن کے دھانے پر کھڑے ہیں اور تھوڑی سی کوشش سے ہم حقیقی اور پائیدار امن کی جانب بڑھ سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.