بھارت اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے کشمیر ایشو کو ہٹوا رہا ہے،راجہ ظفرالحق
کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے نمائندوں کو لازمی بلانا چاہیے،سینیٹ کمیٹی امور کشمیر میں اظہار خیال
بدھ 2 دسمبر 2015 22:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان میں سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ کشمیر کے معاملات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جب بھی اس کمیٹی کا اجلاس ہو وزارت خارجہ امور کے نمائندوں کو لازمی بلانا چاہیے کیونکہ بھارت اقوام متحدہ میں بھرپور کوشش کر کے کشمیر ایشو کو ایجنڈے سے ہٹوارہا ہے اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی بھرپور کوششوں کی بدولت جنہوں نے کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ اور ہر اہم فورم پر بہتر انداز میں پیش کر کے اسے بحال رکھا ہے ۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کمیٹیاں موثر حکمت عملی اپنا تے ہوئے کشمیر کے بہتر حل کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔ راجیو گاندھی نے اقوام متحدہ میں 1989 میں تسلیم کیا کہ کشمیر کو کشمیریوں کی رائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کریں گے وہ ٹیپ آج بھی وزارت خارجہ امور کے پاس ہے وہ حاصل کر کے اسے اقوام متحدہ میں پیش کر کے کشمیر کے مسئلے کو حل کرایا جاسکتا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.