وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات ،صوبے کی مجموعی صورتحال ،پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد ،کراچی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی
وفاقی ادارے کسی بھی کارروائی سے قبل سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیتے ،وزیراعظم ورت حال کا نوٹس لیں،سید قائم علی شا ہ کا شکوہ
پیر 7 دسمبر 2015 18:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر کو گورنرہاؤس ملاقات کی ۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے کی مجموعی صورت حال ،پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور کراچی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے سے بھی آگاہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے تھرکول منصوبے اور دیگر میگاپروجیکٹس میں وفاق کی عدم دلچسپی سمیت وفاقی اداروں کی سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت پر اپنے تحفظات سے اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس شکوہ کا بھی اظہار کیا کہ وفاقی ادارے کسی بھی کارروائی سے قبل سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیتے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم اس صورت حال کا نوٹس لیں اور تمام اداروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ صوبے کی مجاز اتھارٹی کے علم میں تمام معاملات لائیں ۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے تمام تحفظات اور مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ قانون کے مطابق ان کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کا بتدریج ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔وزیراعظم نے میگا پروجیکٹس میں فنڈز کے اجرا کی بھی یقین دہائی کرائی ۔میاں نواز شریف نے پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دی ۔بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف امور پر غور کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر عوام کے مسائل کو حل کریں گے ۔کراچی میں قیام امن کے لیے آپریشن کو جاری رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.