وزیر داخلہ کی کراچی میں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے ،چوہدری نثار کی ہدایت
پیر 7 دسمبر 2015 22:46
کراچی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کراچی میں وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے ،جنوری 2016سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس اور موبائل پے منٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے ۔
جنوری میں پہلے نادرا میگا سنٹر اور مئی تک تین مزید میگا سنٹر ز کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر داخلہ کی کراچی میں وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں چئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ سمیت متعدد اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے۔
عوام کو لمبی لائنوں کی زحمت سے بچانے کیلئے اگلے ہفتے سے کراچی میں واقع نیشنل بنک کی تمام برانچوں سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِداخلہ نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2016سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس اور موبائل پے منٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے ۔جنوری میں پہلے نادرا میگا سنٹر اور مئی تک تین مزید میگا سنٹر ز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی بڑی تعداد ان جدید سنٹرز میں مہیا کی گئی سہولتوں سے مستفید ہو سکے۔پاسپورٹ اور نادرا کراچی میں واقع اپنے تمام دفاتر کے باہر عوام کی سہولت کیلئے اہلکار تعینات کریں تاکہ جہاں وہ عوام کی رہنمائی کر سکیں وہاں ان کو ایجنٹ مافیا سے بھی نجات دلائیں۔ ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے۔۔عمرفاروقمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.