اسلام آباد : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 10:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے . بھارتی وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کے علاوہ افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، بھارت افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تیار ہے۔
(جاری ہے)
افغانستان کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی تعاون کو تیار ہیں.
افغانستان سے تعلقات انتہائی اہم ہیں، افغانستان میں اب جمہوریت جڑیں پکڑ رہی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کے لیے سہولت فراہم کر رہا ہے، افغانستان کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے، افغانستان کو قبائل نہیں بلکہ دہشت گردی سے خطرہ لاحق ہے. افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر افغان فورسز اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.