اسلام آباد: کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان میںآپریشن کے وقت بھی متعدد دہشت گرد افغانستان آئے ، افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑ رہا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 11:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے افتتاح کے بعد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دونوں ممالک کا ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ مضبوط رابطوں کا خواہشمند ہے، اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں.افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع کی اہم وجہ دہشتگرد گروپس ہیں۔
دنیا بھر سے آئے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آپریشن سے بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد افغانستان آگئے ،افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے ۔افغان صدر نے 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان نے پشاور میں بچوں پر وحشیانہ حملہ کیا، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں. پاکستان کے ساتھ راہداری منصوبے اب تک ابتدائی مراحل میں ہیں ،افغانستان کوسیکیورٹی،معیشت اور روزگارکےمسائل کاسامناہے، انہوں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار پھینک کر سیاسی عمل کا حصہ بنناہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.