لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام
قطر جانیوالی سعدیہ اور لبنیٰ نامی خاتون سے سرچ کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران 100تولے سونا ،40ہزار امریکی ڈالر برآمد
بدھ 9 دسمبر 2015 15:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) کسٹمزحکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ سعدیہ اور لبنیٰ نامی خاتون قطر ائیر لائن کی پرواز 629سے قطر جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سرچ کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران دونوں خواتین سے 100تولے سونا اور 40ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ۔
کسٹمر حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین لاہور کی رہائشی ہیں ، ان خواتین کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں ابتدائی طور پر یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گی ۔تاہم کسی اطلاع کے بعد بھاری تعداد میں سونا اور غیر ملکی کرنسی ساتھ لیجانا سمگلنگ ہے ، دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.