قیام امن اور ترقی کاانحصار خطے کی تمام طاقتوں کی نیتوں پر ہے‘بھارتی وزیراعظم کو عوام کیلئے سوچ تبدیل کرنا ہوگی،برصغیر میں پاکستان ،کشمیراور مسلمان حقیقت ہیں بھارت کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا،سشما سوراج کی پاکستانی حکام سے ملاقات خوش آئند ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کابیان
بدھ 9 دسمبر 2015 20:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور ترقی کاانحصار خطے کی تمام طاقتوں کی نیتوں پر ہے،بھارتی وزیراعظم کو عوام کے لئے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی،برصغیر میں پاکستان ،کشمیراور مسلمان حقیقت ہیں بھارت کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا،سشما سوراج کی پاکستانی حکام سے ملاقات خوش آئند ہے مگر خلوص نیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔
بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے مثبت نتائج صرف اسی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں کہ خطے کی تمام قوتیں نیک نیتی سے مسائل حل کرنا چاہیں۔اگر خطے کے بڑے ممالک چھوٹے ممالک کو دبا کررکھنا چاہیں گے توخاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دل سے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف نفرت نکال دینی چاہئیے۔
پاکستان،مسئلہ کشمیر اور مسلمان برصغیر کی حقیقت ہیں انہیں یہ حقیقت تسلیم کرنا چاہئیے۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان اور پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں نیک خواہشات کا اظہار خوش آئند ہے مگراہمیت ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ان خواہشات پر عملی اقدامات کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کی مگر بھارتی حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ سرد رہاہے۔یہی وجہ ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ مذاکرات بے نتیجہ رہے اور مسائل کا کوئی حل نہ نکل سکا۔بھارت کی موجودہ حکومت کے انتہا پسندانہ رویے نے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ کردئیے ہیں۔یہ موقع ہے کہ بھارتی حکام اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لیں تا کہ خطے میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکےمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.