بھارت کی جامع مذاکرات پر آمادگی حق اور انصاف کی جیت ہے، اس کا کریڈٹ مسلم لیگ(ن) حکومت کی خارجہ پالیسی اور قائد جمہوریت کے ویژن کو جاتا ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہو گا
مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کابیان
جمعرات 10 دسمبر 2015 23:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بھارت کی جامع مذاکرات پر آمادگی حق اور انصاف کی جیت ہے اور اس کا کریڈٹ مسلم لیگی حکومت کی خارجہ پالیسی اور قائد جمہوریت کے ویژن کو جاتا ہے۔ کل تک بھارت پاکستان کی سرحدوں پر گولے برسا رہا تھا، مودی سرکار دھمکیوں کی زبان میں بات کر رہی تھی اور پاکستان کو اقوام عالم میں ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا تھا لیکن پاکستان اور اس کی موجودہ قیادت نے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر اٹل اور بے خوف موقف اپنایا جس کے ثمرات اب ظاہر ہو رہے ہیں اور بھارت طاقت کے گھمنڈ سے باہر نکل کر امن کی زبان میں بات کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان اب غلام ملک نہیں رہا کہ جو بھارت اور امریکہ یا کسی اور بیرونی طاقت کے اشاروں پر ناچتا پھرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن پاکستان، بھارت اور افغانستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اسلام آباد ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پڑوسی ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالہ اور ایشیا کی اقوام عالم میں اہمیت دو چند کرنے کا سبب بنے گی۔
علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند ہے اور اس سے رو گردانی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا تھا، قائد اعظم کی رحلت کی وجہ سے کشمیر کی فتح کا خواب ادھورا رہا لیکن قائد جمہوریت میاں نواز شریف نے قائد اعظم کے خواب کی تعبیر پانے کے لئے جو راستہ اور پالیسیاں اختیار کی ہیں، ان سے یقین ہو چلا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہو گا۔ علی اکبر گجر نے قائد جمہوریت میاں نواز شریف کو قوم کی حقیقی ترجمانی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر اور مختلف مسائل پر دلیرانہ موقف اختیار کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.