پاکستان کی مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ بالی وڈ اسٹارز کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار۔۔۔
بالی وُڈ کے کنگ خان اور کاجول اپنی آنے والی فلم ’دل والے‘ کی پروموشن کے لیے ’جاگو پاکستان جاگو‘ میںشرکت کریںگے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:26
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : بالی وڈ کے کنگ خان اور کاجول اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی پروموشن تقریبات میں خاصے سر گرم نظر آ رہے ہیں. دونوں کی اس فلم کے آنے میں ابھی 6 دن باقی ہیں اور فلم کی پروموشن عروج پر پہنچ چکی ہے. بالی وڈ کے کنگ خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں پاکستانیوں کو سلام اور پاکستانی عوام کے ان کے لیے پیار کو سراہا اور اپنی نئے آنے والی فلم سے متعلق بھی بتایا لیکن اب نہ تو کوئی ویڈیو ہے نہ ہی کوئی پیغام .
کنگ خان اپنی ساتھی اداکارہ کاجول کے ساتھ خود پاکستان کے مارننگ شو پر آ کر اپنی فلم کی پروموشن کریں گے .(جاری ہے)
ہم ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف مارننگ شو ”جاگو پاکستان جاگو“ کی میزبان صنم جنگ بالی وڈ کی مشہور جوڑی کا اپنے مارننگ شو میں استقبال کریں گی. اس شو کی ریکارڈنگ آئندہ دو دنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے. شاہ رخ اور کاجول نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ”ہم فلمز“ کی وجہ سے ہم ٹی وی کا انتخاب کیا.
صنم جنگ کے اس شو کو متوقع طور پر 17 دسمبر کو آن ائیر کیا جائے گا. دوسری جانب ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں فلم کی پروموشن کے لیے دبئی جانے کی بھی تصدیق کی ہے جبکہ ٹویٹر ذرائع کے مطابق کنگ خان اس شو میں امیر عدنان جبکہ کاجول اس شو میں شرکت کے لیے فنک ایشیا کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. واضح رہے کہ ”دل والے“ فلم کی ریلیز میں ابھی 5 دن باقی ہیں.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.