لاہور، پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سقوطِ ڈھاکہ پر سیمینار

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سقوطِ ڈھاکہ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر امجدہ مگسی ، فیکلٹی ممبران ،ریسرچ سٹاف اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر مسرت عابد نے واقعہ کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بنگا ل کے لوگوں نے تخلیق ِ پاکستان کیلئے کوششوں میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم آزادی کے بعد دونوں حصوں کے درمیان معاشرتی ، اقتصادی اور سیاسی تقسیم پر عدم اعتماد کی فضاء قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا بیج پہلے ہی عشرے میں بویا جا چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ سنٹر میں صدر ایوب خان کی حکومت سے مشرقی پاکستان کے لوگوں کی سیاسی و سماجی وحشت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل سے مستر د کئے جانے پر مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یحیٰ خان لیگل فریم ورک آرڈر نے سیاسی ڈیڈ لاک پید ا کرتے تابوت میں آخری کیل کا کام کیا اور دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے۔ ڈاکٹر امجد مگسی نے مشرقی پاکستان کے لوگوں کی شکایات دور کرنے میں پاکستانی حکمرانوں کی ناکامی پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے اکثریتی حقوق کی پامالی بڑھ کر سیاسی و اقتصادی بحران کی صورت اختیارکر گئی اور بعد ازاں ثقافتی فرق نے دونوں حصوں کے مابین عدم اعتماد کی فضا کو فروغ دیا