پنجاب یونیورسٹی شعبہ سالڈ سٹیٹ فزکس کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس شروع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 دسمبر 2015 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سالڈ سٹیٹ فزکس کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، نین جنگ یونیورسٹی چائنہ کے پروفیسر ڈاکٹر لیانگ ہی، چئیرمین شعبہ سالڈ سٹیٹ فزکس پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم، دنیا کے مختلف ممالک سے آئے بین الاقوامی و قومی محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد زکریا بٹ نے پاکستان میں سائنس کے فروغ کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم نے سنٹر آف ایکسیلنس ان سالڈ سٹیٹ فزکس میں ون سپن نیٹ ورک بیس کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :