2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،منصوبے سے پاکستان کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی،تاپی گیس منصوبہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،منصوبے سے پاکستان کو 1.3ملین مکعب فٹ گیس ملے گی اور سستی بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی،وزیراعظم نواز شریف کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 14 دسمبر 2015 23:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،منصوبے سے پاکستان کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی،تاپی گیس منصوبہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،منصوبے سے پاکستان کو 1.3ملین مکعب فٹ گیس ملے گی اور سستی بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر ہے،اس منصوبے سے پاکستان ، افغانستان ، ترکمانستان اور بھارت کو فائدہ ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے خطے کے ممالک کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گیس کی کمی کا ہے، تاپی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان کا یہ سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ ملکی صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گیس سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی، اگر ملک میں سستی بجلی پیدا ہو گی تو پاکستان میں پاکستانی مصنوعات سستی ہوں گی اور عوام کو سستے داموں ضرورت کی اشیاء ملیں گی۔ نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں اس منصوبے پر کام نہیں کیا گیا، اگر کام کیا جاتا تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی،لیکن موجودہ حکومت اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سنجیدہ ہے اور اس منصوبے کو جلد مکمل کئے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.