Live Updates

گورڈن براؤن کا تعلیم کے فروغ کیلئے مریم نواز کو خراج تحسین پیش

ہم چاہتے ہیں کستان میں ہر بچے تک تعلیم کی باآسانی رسائی ہو ا ، اقوام متحدہ کے گلوبل ایجوکیشن سفیر کا مریم نواز کو خط

جمعرات 17 دسمبر 2015 20:02

گورڈن براؤن کا تعلیم کے فروغ کیلئے مریم نواز کو خراج تحسین پیش

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے گلوبل ایجوکیشن کے سفیر ارو سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے تعلیم کے فروغ کیلئے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے عزم کو قابل ستائش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے گلوبل ایجوکیشن کے سفیر اور سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے مریم نواز کو پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور بچوں میں تعلیم عام کرنے کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے خط میں گورڈن براؤن نے مریم نواز کا تعلیم کے فروغ کیلئے عزم کو قابل ستائش قرار دیا اور تعلیم کے فروغ کیلئے مریم نواز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گورڈن براؤن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر بچے تک تعلیم کی باآسانی رسائی ہو انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنائینگے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات