پنجاب اور سندھ کی 101یونین کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
پنجاب کی 57 یونین کونسلز میں سے ابتدائی نتائج میں (ن) لیگ نے چھ نشستیں حاصل کر لیں ‘3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ‘سندھ کی 14 یونین کونسلوں میں سے 11 کے نتائج موصول ہوئے تمام کی تمام سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:33
لاہور/اسلام آباد /ملتان/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) پنجاب اور سندھ کی 101یونین کونسلز میں پولنگ پنجاب کی 57 یونین کونسلز میں سے 9 کے نتائج موصول جبکہ (ن) لیگ نے چھ نشستیں حاصل کر لیں ‘3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔سندھ کی 14 یونین کونسلوں میں سے 11 کے نتائج موصول ہوئے تمام کی تمام سیٹوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ کوئی دیگر سیاسی جماعت سیٹ حاصل میں کامیاب نہیں ہوئی۔
جمعرات کے روز ہونیوالے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ملتان کی یوسی 36 سین لیگ کے رانا جھنگ 2111ووٹ اور نوشہرو ورقاں کی یوسی 25 سے ن لیگ کے چوہدری عبدالغفور 2021ووٹ لے کر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔گھوٹکی کی یوسی22 سے پیپلز پارٹی کے اعجاز مہر 3468ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی ایسٹ کی یوسی نمبر 28 سے ایم کیوایم کے شاکر علی کونسلر منتخب ہو گئے ہیں،فیصل آباد کی یوسی 3 سے آزاد امیدوار محمد اقبال اور نوشہرو فیروز سے کے وارڈ نمبر 8 سے پی پی کے بخش چانڈیو کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔
پنجاب کے 21اضلاع میں 57یونین کونسلز اور سندھ کے 21اضلاع کی 14یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جو کہ صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ ان یونین کونسلز میں انتخابات صوبائی حکومت کی درخواست پر ملتوی کئے گئے۔ان یوسیز میں لاہور کی بھی پانچ یوسیز شامل ہیں جبکہ بہاولنگر کی چار یونین کونسلز سمیت اوکاڑہ، فیصل آباد،ملتان،بھکر، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان،چنیوٹ، سیالکوٹ، ننکانہ، نارروال، اٹک ،وہاڑی، شیخوپورہ، قصور سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.