سابق صدر آصف علی زرداری نے’محفوظ‘ وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
سابق صدر کوپاکستان میں قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کے خدشات ہیں سعودی قیادت کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی پاکستان واپسی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے،معاملات طے ہونے کی صورت میں بینظیر کی برسی میں شرکت کرینگے،ذرائع
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو ہونے والی برسی میں شرکت کے لیے ”محفوظ“ وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ہے ۔سابق صدر کوپاکستان میں اپنے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور ان کے مبینہ انکشافات کے بعد وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کے خدشات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی بھی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور وہ اعلیٰ ترین حلقوں سے سابق صدر آصف علی زراری کی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رابطوں میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا دورہ سعودی عرب کی نوعیت محض عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں تھا بلکہ اس دورے کے پس پردہ عالمی سیاسی صورت حال اور اس میں پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے سعودی قیادت سے اہم مشاورت کرنا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.