بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر پذیرائی
محمد علی ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:51
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19دسمبر 2015 ء) بختاور بھٹو زرداری کی دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کرنے کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے اہل خانہ کیساتھ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ دبئی میں قیام کے دوران بختاور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں بختاور دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت سے زپ لائننگ نامی کھیل کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس دوران بختاور کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔ بختاور کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیاہے اور ان کی دلیری کی کافی تعریف کی گئی ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے یہ کھیل دنیا بھر میں کافی پسند کیا جاتا ہے تاہم اس ایک خطرناک کھیل بھی تصور کیا جاتا ہے ۔
ماضی میں اس کھیل کے کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ اس کے باوجود اس کھیل کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.