جامعہ سندھ جامشورو کانووکیشن ،1214طلبہ و طالبات کو بیچلرز و ماسٹرز کی ڈگریاں دی گئیں

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ہفتے کو ہونے والے کانووکیشن میں1214طلبہ و طالبات کو بیچلرز و ماسٹرز کی ڈگریاں جبکہ 58محققین کو مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی ، 56 محققین کو ایم فل اور 6 امیدواروں کو ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں، کانووکیشن میں 14 امیدواروں کو اسپیشل گولڈ میڈل ، 23 امیدواروں کو گولڈ میڈل اور 171 امیدواروں کو سلور میڈل دیئے گئے، کانووکیشن کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھے جبکہ پروچانسلر و وزیرتعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو، وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندھرو، ڈاکٹر مخدوم رفیق الزمان اور سینیٹر عاجز دھامرہ بھی کانووکیشن میں شریک ہوئے، کانووکیشن میں نامور سیاستدان اور ادیب مخدوم امین فہیم کو ان کی سیاسی، علمی و ادبی خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی، کانووکیشن میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور وزیر قانون ڈاکٹر سکندر مندھرو کو اعزازی شیلڈس دی گئیں جبکہ سابق وائیس چانسلر جامعہ سندھ مظہرالحق صدیقی، عاشق حسین عاربانی، ڈاکٹر پروین شاہ، ڈاکٹر قمر جہاں مرزا، ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، ڈاکٹر اﷲ بخش گھانگھرو، نانک رام بھاٹیا، فیض محمد جتوئی، سید آصف حیدر شاہ، ایس ایس پی جامشورو اور ڈی ایس آر جاوید اقبال کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر گولڈ میڈلز دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :