وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کا فیصلہ صرف 45دن میں ہوگا، سلمان ، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور ائیرپورٹس پر ون ونڈو ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں، ملتان ائیر پورٹ پر 23دسمبر کو ڈیسک قائم کر دیا جائے گا،تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کا 40 محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب
اتوار 20 دسمبر 2015 21:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب میں ہر شکایت کا فیصلہ صرف 60 روز میں ہورہا ہے لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کا فیصلہ اب صرف 45دن میں ہوگا، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور ائیرپورٹس پر ون ونڈو ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر 23دسمبر کو یہ ڈیسک قائم کر دیا جائے گا۔
وفاقی محتسب وفاقی حکومت کے 40 محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ، وزارت تجارت ،وزارت ماحولیات ، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات ونشریات، وزارت مواصلات ، وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات، بیرون ملک پاکستانیوں کی وزارت ، وزارت مذہبی امور ، بورڈ آف انوسٹمنٹ، سول ایوی ایشن، اسٹیٹ بنک آف پاکستان ، پی آئی اے ، اسلام آباد پولیس، نادرا ، سی ڈی اے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج ، او پی ایف ، اے پی پی، پی ٹی وی، پی بی سی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلا م آباد کیپٹل ٹیرٹری ، ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس، انٹی نارکوٹکس فورس ، اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سمیت 40 سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.