امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نیشنل بنک کا نوکروڑ روپے کا مقروض نکلا، وزارت خارجہ سے منظوری لیے بغیرچانسری کی عمارت کی تعمیر کے لیے قرضہ حاصل کیا گیا،آڈٹ حکام/سفارتخانے کی تردید
جمعرات 24 دسمبر 2015 22:37
اسلام آباد/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نیشنل بنک کا نوکروڑ روپے کا مقروض نکلا،سفارتخانے نے وزارت خارجہ سے منظوری لیے بغیرچانسری کی عمارت کی تعمیر کے لیے قرضہ حاصل کیا تھا ،ادھر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے قرضے کے حصول کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت نہ لینے کے آڈٹ حکام کی بات کو رد کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت خارجہ سے اجازت لیکر یہ قرضہ حاصل کیا گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نیشنل بنک کا نوکروڑ روپے کا مقروض ہے ،قرضہ ایک عمارت کی تعمیر کے لیے لیاگیا تھا ،آڈٹ حکام کے مطابق قواعد کے تحت سفارتخانے کسی بنک سے قرض نہیں لے سکتے مگر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے چانسری کی عمارت کی تعمیر کے لیے قرضہ لیا ،اور اس حوالے سے سفارتخانے نے وزارت خارجہ یا وزارت خزانہ سے منظوری لینا بھی گوارانہ کی جبکہ آڈٹ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سفارتخانے نے سود بھی غلط اکاؤنٹ سے ادا کیا ،آڈٹ حکام نے کہاکہ قرضہ لینے کے لیے سفارتخانے کو وزارت خارجہ سے نہیں بلکہ وزارت خزانہ سے منظوری لینا ضروری ہوتی ہے ،آڈٹ حکام کے مطابق وزارت خارجہ کا معاشی نظام انتہائی کمزور ہے ،ادھر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل بنک سے قرضہ چانسری کی عمارت کی تعمیر کے لیے تھا اوراس حوالے سے وزارت خارجہ سے باقاعدہ منظوری بھی لی گئی ،منظوری نہ لینے کی آڈٹ حکام کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.