کوئٹہ،پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ سینکڑوں خواتین کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے روانہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ سینکڑوں خواتین کے ہمراہ صحبت پور سے لاڑکانہ پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جیالی خواتین شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے قافلے کے ہمراہ لاڑکانہ روانہ ہورہی ہیں ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ لاڑکانہ میں اپنی لیڈر کی برسی میں خصوصی طور پر شرکت کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں خواتین کے حقوق اور اس ملک کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس لئے ہم ان کو ان کی برسی کے موقع پر اس میں شریک ہوکر خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے مشن کو آگے بڑھا یا جاسکے

متعلقہ عنوان :