کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لانچ کرنے کیلئے تیار
منگل 29 دسمبر 2015 13:15
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
حالیہ انٹرویو کے دوران کرن جوہر سے میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ وہ جس طرح انڈسٹری کے باقی اداکاروں سے دور بھاگتے ہیں کیا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک روا رکھتے ہیں ؟ اس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ انکا رشتہ کچھ خاص ہے یہی وجہ ہے کہ وہ جلد انکے بیٹے آریان کو اپنی نئی آنے والی فلم میں متعارف کرائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انھیں ہمیشہ ایک الگ سی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ کرن جوہر نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان کی طرف انکا جھکاوٴ اب انکے بیٹے کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔واضح رہے کرن جوہر کی طرف سے مذکورہ فلم کے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیںمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.