امریکہ میں بیروزگار نوجوان کو 15 بچے پیدا کرنے پر قید کی سزا
جمعہ 1 جنوری 2016 15:49
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔ سزا یافتہ شخص نے 13 خواتین میں سے بچے پیدا کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نورمین بینیٹ نامی شخص نے اتنے سارے بچے پیدا کیے مگر اپنے ذمہ چائلڈ سپورٹ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی جو بڑھتے بڑھتے 50 ہزار ڈالر ہو گئی جس پر اسے دوبارہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
جج مارلن پوک نے ملزم کو دو آپشن دیئے کہ یا تو اپنے ذمہ واجب الادا رقم ایک مہینے میں ادا کر دو ورنہ 90 دن کے لیے دوبارہ جیل چلے جاؤ۔ عدالت کے ریکارڈز سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نورمین کے دراصل 13 نہیں بلکہ 15 بچے ہیں جو اس نے 13 خواتین سے پیدا کیے ہیں مگر 2 بچوں اور 2 خواتین کی تصدیق نہیں ہو سکی۔(جاری ہے)
نورمین نے عدالت کو بتایا کہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا مگر سردی کا موسم آنے کے باعث کام بند ہو گیا اور میں بے روزگار ہو گیا جس کی وجہ سے میں رقم ادا نہیں کر سکا۔
میں نے اوہاما ایئر پورٹ پر نوکری کے لیے درخواست دی مگر وہاں سے مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ جج نے اتنے سارے بچوں کی پرورش کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نورمین کو ایک مہینے میں رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اب نورمین آئندہ ہفتے عدالت پیش ہو گا۔ تب تک اگر اس نے رقم ادا نہ کی تو اسے 90 روز کے لیے دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.