کراچی ، کورنگی اﷲ والا ٹاؤن میں مکان سے ایک شخص کی لاش بر آمد

جمعہ 1 جنوری 2016 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی اﷲ والا ٹاؤن میں مکان سے ایک لاش بر آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی اﷲ والا ٹاؤن میں واقع ایک مکان سے لاش ملی ہے ۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ اسراراحمد ولد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے او ر متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی۔ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریاعبدالرسول سیال کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف میاں بیوی رہتے تھے اور شبہ ہے کہ متوفی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر ہی ہے جس کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :