کراچی سمیت سندھ بھر کے گھریلو صارفین بھی گیس لوڈ شیڈنگ کے لئے تیار ہو جائیں، ایم ڈی ایس ایس جی سی
پچاس فیصد سے زائد چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا ارادہ ہے، دورانیہ طے کررہے ہیں، اقدام سے سوئی سدرن کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 1 جنوری 2016 21:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) سوئی سدن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) خالد رحمان نے کہاہے کہ جن علاقوں میں 50 فیصد سے زائد چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا ارادہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور دورانیہ طے کر رہے ہیں اور اس اقدام سے سوئی سدرن کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ گیس کی طلب و رسد کے فرق کو گھٹانے کے لیے مختلف صنعتی علاقوں میں ہفتے میں ایک روز اور سی این جی سیکٹر کو 3 دن گیس کی فراہمی معطل کی جاتی ہے۔
خالد رحمان کے مطابق بلوچستان میں حالات بہتر ہونے کے باعث گیس پائپ لائین کو دھماکوں سے اڑانے کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔ 13-2012 کے کمپنی کے مالیاتی نتائج رواں ماہ کے وسط تک جاری کر دیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ فروری 2016 میں بتائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.