گوجرانوالہ پولیس نے2015ء ناجائز اسلحہ کے 2361 اور منشیات کے 4009 مقدمات درج کر کے ہزاروں ملزمان کو جیل بجھوایا
جمعہ 1 جنوری 2016 22:23
گوجرانوالہ۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ناجائز اسلحہ کے 2361 اور منشیات کے 4009مقدمات درج کر کے ہزاروں ملزمان کو جیل بجھوایا ہے ۔مزید براں پولیس کی مربوط حکمت عملی سے جرائم میں نمایاں کمی رہی۔ 2014میں22281 درج مقدمات کے مقابلے میں سال 2015میں 19444مقدمات درج ہوئے اس طرح ٹوٹل رجسٹرڈ کرائم میں 2837مقدمات کی کمی واقع ہوئی۔
2014میں ڈکیتی کے 88جب کہ 2015میں 45مقدمات، 2014 میں دوران واردات قتل کے 24 مقدمات جب کہ سال 2015میں 07مقدمات، راہزنی کے 1177کے مقابلے میں 1037مقدمات، موٹر سائیکل چھیننے کی 541وارداتوں کے مقابلے میں گزشتہ سال 403وارداتیں ہوئیں۔2014میں 15کاریں جبکہ 2015میں 04کاریں چھینیں گئیں۔(جاری ہے)
سرقہ موٹر سائیکل کی1189کے مقابلے میں 834وارداتیں ، دیگر وھیکل میں 86کے مقابلے میں 58وارداتیں،نقب زنی کی 539کے مقابلے میں 380، سرقہ عام کی سال 2014میں 1188وارداتیں جب کہ سال 2015میں 928وارداتیں ہوئیں۔
اس طرح جرائم میں مجموعی طورپر نمایاں کمی ہوئی اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ ہوا۔منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاوٴن کے نتیجے میں 4009مقدمات درج کر کے سینکڑوں کلو گرام منشیات اور ہزاروں بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں 2361مقدمات درج کر کے 97کلاشنکوفیں،3ہینڈ گرینیڈ،466رائفلز اور بندوقیں،2169ریوالور اور پسٹلز و دیگر ناجائز ہتھیار قبضہ میں لئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.