الشباب کی نئی وڈیو، ٹرمپ کے مبینہ مسلمان مخالف بیان کا تذکرہ
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:55
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) صومالیہ کے شدت پسند گروپ، الشباب نے دہشت گرد بھرتی کرنے سے متعلق ایک نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی پولیس شوٹنگ کے واقعات اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو امریکہ میں داخل نہ ہونے کے مطالبے کی نشاندہی کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ویڈیو میں پہلی بار امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیے گئے اس گروہ نے ٹرمپ کے بیان یا امریکہ کے دیگر معاملات کو پیش کرتے ہوئے، انٹرنیٹ کے ذریعے حامیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ’نام نہاد داعش کا شدت پسند گروہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات پر مشتمل ویڈیو دکھا رہا ہے، تاکہ وہ سخت گیر مزید جہادی بھرتی کر سکے‘۔(جاری ہے)
اس دعوے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ تاہم، اب الشباب ٹرمپ کا نام استعمال کرنے لگا ہے۔ اْس کی نئی وڈیو میں ایک کلپ دکھائی گئی ہے جس میں ریبپلیکن امیدوار مسلمان سیاحوں پر پابندی لگانے کے بارے میں اپنا بیان پڑھ رہے ہیں۔
کلپ میں الشباب کا ایک گمنام ترجمان انگریزی بولتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کو دونوں میں سے ایک بات قبول کرنی ہوگی۔۔ یا تو ملک چھوڑ دیں یا پھر جہاد کریں۔نئی ویڈیو میں امریکی پولیس کی جانب سے پٹائی کرنے یا سیاہ فام مردوں پر گولیاں چلانے کی مثالیں پیش کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت،ممبئی کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی،مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ
-
حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت نے بچاؤ کے انتظامات شروع کردیئے
-
سعودی عرب کا 24 مئی سے عمرہ پرمٹ کا اجراء بند کرنے کا اعلان
-
ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتارکرلیے
-
حماس سے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر راج کا نیا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب
-
لاش کو نیا سرلگا کرزندہ کرنے کا خواہشمند اطالوی جنونی سرجن چین پہنچ گیا
-
ممکنہ طور پرخلائی مخلوق تک پہنچانے والے 7 ستارے دریافت
-
’’مندر کے بعد اب عرب دنیا میں بھارتی جامعہ‘‘
-
بھارت ، حزب اختلاف کی جماعتیں آدتیہ ناتھ سے بلڈوزرچلانا سیکھیں، نریندرمودی
-
آگرہ میں ایک نہیں دوتاج محل ہیں ، تصاویر وائرل
-
سعودی ولی عہد اور صدر یو اے ای کی اعلی سطحی ملاقات
-
بیکٹیریا سے 2019 میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.