ملتان روڈ جگہ جگہ کھودائی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،میاں مقصوداحمد
بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے،امیر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اورنج ٹرین ایک اچھا منصوبہ ہے مگر ملتان روڈ پر جگہ جگہ کھودائی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے بروقت مٹی کوٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب اس کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام جوغفلت کامظاہرہ کررہے ہیں کے خلاف جلد تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام اور منصوبے دنیا بھر میں ہوتے ہیں مگر وہاں کی حکومتیں عوام کی سہولت کے لئے متبادل انتظام کرتی ہیں تاکہ لوگوں کواذیت کاسامنا نہ کرنا پڑے مگر پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے۔سڑکوں پرگھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔(جاری ہے)
معمولات زندگی انتہائی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے۔متاثرین کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اورنج ٹرین لائن سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔رہائشی علاقوں میں لگائے گئے مکسنگ پلانٹ آبادیوں سے نکالے جائیں۔منصوبے کی بدانتظامی کایہ حال ہے کہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی میں سیوریج کاپانی بھی شامل ہورہا ہے مگر متعلقہ حکام نے اس حوالے سے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کوبہتر سفری سہولتیں ملیں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی حکمرانوں کوکمی کرنی چاہئے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کاجینا دوبھر ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.